قصور، گھریلو حالات سے تنگ 20سالہ خاتون نے خودکشی کر لی

بدھ 3 جنوری 2018 21:42

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)قصورکے نواحی علاقہ بلاکہ سنگھ میں گھریلو حالات سے تنگ 20سالہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل20سالہ یاسمین کی شادی محمدسلیم سے ہوئی، معاشی حالات اور تنگ دستی کی وجہ سے یاسمین کا اکثر اپنے خاوند اور سسرالیوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی اسی بات پرلڑائی ہو ئی تو یاسمین نے آئے روز کی لڑائی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی، اسے علاج کیلئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس تھانہ پھولنگر صدر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں