قصور، مقدمہ بازی کی رنجش پر زمیندار قتل

اتوار 7 جنوری 2018 20:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) نواحی گائوں نجابت میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے زمیندار کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق منڈی عثمانوالا کے نواحی گائوں نجابت کے رہائشی اقبال ولد قمر دین کا ملزمان رضا حسین وغیرہ کیساتھ زمین کا تنازعہ چلا رہا تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ منڈی عثمانوالا میں درج تھا گزشتہ روز اقبال حسین اپنے کھیتوںپر موجود تھا کہ ملزمان رضا حسین وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد اقبال کو قتل کرکے فرار ہوگئے ،تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں