چوری اور راہز نی کی متعدد وارداتیں، ڈاکو شہریوں سے 18لاکھ روپے مالیت کی بھاری رقم اور طلائی زیورات لے گئے

اتوار 7 جنوری 2018 20:31

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء)قصور اور نواح میں راہزنی کی تین اور چوری کی ایک واردات میں ڈاکو شہریوں سے 18لاکھ روپے مالیت کی بھاری رقم اور طلائی زیورات لے گئے ۔

(جاری ہے)

حجرہ روڈ نزد ڈیرہ رائوقیوم چونیاں میں چھ ڈاکووں نے عبداللہ شوگر ملزسے رقم لیکر آنیوالے کار سواروں محمد مقصود اور اسکے ڈرائیور ندیم سی1530000کی رقم ،دو موبائل فون اور پسٹل 30بور لوٹ کر فرار ہو گئے، دیناناتھ کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار صدی احمد سی15000ہزار کی نقدی اور موٹرسایکل شھین لی اور اسی طرح پھولنگر صدر کے علاقہ چکوکی سے تین ڈاکووں نے موٹڑسائیکل سوار مبشر سے 30000ہزار کی نقدی لوٹ لی جبکہ مصطفی آباد کے علاقہ غربی بستی سے چور ریاض احمد کی غیر موجودگی میں اسکے گھر کے تالے توڑ کر گھر سی35000کی نقدی اور تین تولے طلائی زیورات چور کر کے لے گئے ۔

مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں