ابتدا میں اگنے والی جڑی بوٹیاں چنے کی پیداوارمیں 25 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں، زرعی ماہرین

پیر 8 جنوری 2018 11:12

قصور۔8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ دیگر فصلوں کیساتھ چنے کی فصل میں بھی جڑی بوٹیاں پیداوارمیں کمی کا باعث بنتی ہیں لہذاکاشتکار چنے کی منافع بخش پیداوار کیلئے فصل کو کم ازکم پہلے دو مہینوں تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ چنے کے کھیت میں بعد میں اگنے والی جڑی بوٹیاں فصل کے زیادہ نقصان کا باعث نہیں بنتی تاہم ابتداء میں ہی اگنے والی جڑی بوٹیاںفصل کی پیداوارمیں 25 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں ان جڑی بوٹیوں کی موجودگی کیوجہ سے چنے کی پیداوارمیں نہ صرف کمی ہوتی ہے بلکہ پیداواربھی غیر معیاری ہوجاتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں