کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعدکرنے کی ہدایت

پیر 8 جنوری 2018 11:12

قصور۔8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوموڈھی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعدکرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنادرکارہو اس کھیت کو فوراً تیارکرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیرگندم کی کاشت کردی جائے تاکہ مناسب پیداوارحاصل کرنے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کومدنظررکھ کرکی جائے ‘انہوں نے کہاکہ گنا کاٹنے کے بعد تاخیر سے ملوں کو سپلائی کے باعث اسکے وزن اور ریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے اسلئے گناکاٹنے کے بعد اسے مل تک پہنچانے میں کسی تاخیر کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں