صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مستحکم کرنے کی ہدایت،پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ کو موبائل فونز فراہم کرنے کا حکم

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مستحکم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ کو موبائل فونز فراہم کرنے کا حکم دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلوں میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ان کے اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ میں دوروں کے دوران اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی چیکنگ اور ایکسپائری ڈیٹس کی تصاویر بھی اپنے موبائل فون میں محفوظ رکھیں، حکومت نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو موبائل فون فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں