خانیوال شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلائے جائیں،ڈی پی او

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پولیس عوام کی خادم ہے اور اسے انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض نہایت دیانتداری سے سرانجام دیناہونگے خانیوال شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے گذشتہ روز کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی ای) کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار خان ‘سی آئی اے انچارج مہر محمد سعید بھی موجود تھے ۔ ڈی پی اونے کہاکہ سی آئی اے محکمہ پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا اپنے انچارج کی قیادت میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں او ررابری ‘ڈکیتی سمیت ضلع میں جرائم کی روک تھام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ انہوں نے سی آئی اے کی ٹیم کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ کریمنل گینگز کو ٹریس کریں اور اشتہاریوں کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے کیونکہ میرا مشن ضلع خانیوال کو کرائم فری بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں