تمام امیدوار شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 جولائی 2018 23:45

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ضلع بھر میں مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری پر کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ روز مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے غیر قانونی بیشتر بینرز ، پینافلیکس اور بل بورڈ آویزاں کرنے والے امیدواروں کے خلاف کاروائیاں کیں اور مقررہ سائز سے بڑے بینرز قبضہ میں لے لئے گئے مانیٹرنگ ٹیموں نے صوبائی حلقہ جات پی پی 203,204,207 ،اورپی پی 209 میں کاروائیاں کر کے امیدواروں کو وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتظامیہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مکمل تعاون کر رہی ہے ضلع میں کئی امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے تعاون کریں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں