مسلح ڈاکوئوں نے بیوپاری سے 20لاکھ روپے چھین لیے

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ایم فور خانیوال پر 6مسلح ڈاکوئوں نے جانوروں کے بیوپاری سے 20لاکھ روپے چھین لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے علاقہ میاں چنوں کے گائوں51/15Lکے رہائشی جانوروں کے بیوپاری اپنے ڈالے پر محمدارشاد گجر،بابر گجر ،عبداللہ، رانا حفیظ گجر، محمد شریف ،محمدخان ،عابد حسین ،محمدنوید، محمدندیم اور ان کے دیگر ساتھی ملتان جانور فروخت کرکے واپس آرہے تھے کہ خانیوال ملتان موٹروے پر خانیوال سے پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر 6مسلح ڈاکوئوں جو اپنی موٹرسائیکلیں موٹروے کے ساتھ جنگلے پر کھڑے کرکے موٹروے پر آئے ، گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی کو روکا اور ان سے 20لاکھ کی نقدی ،موبائل فونز چھین لئے جبکہ مزاحمت پر ان کو موٹروے پر کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، بعدازاں ڈاکوئوں نے شدید فائرنگ بھی کی جس سے متاثرہ بیوپاریوں کے زیراستعمال ٹرک پر ایک بچھڑا بھی ہلاک ہوگیا ۔

متاثرین نے ٹال پلازہ اُتر کر احتجاجاً خانیوال ملتان روڈ بلاک کردیا ،بعدازاں پولیس نے مذاکرات کرکے روڈ کھلوایا ۔پولیس کبیروالا صدر مصروف کارروائی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں