پاکستان دنیامیں ایک مضبوط قوت ہے٬مولانافضل الرحمان
پاکستان کے استحکام اور میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائیگی ٬ ملک کو ایمان داری کی بنیادوں پر چلانے کی کوشش نہیں کی جارہی٬پاک چین دوستی اب اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے٬سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو بد امنی کی آگ میں دھکیلا گیا ٬بلوچستان کی سر زمین قدرتی دولت سے مالا مال ہے قوم پر ستوں نے جھوٹ بول کر سودا کیا٬سربراہ جے یوآئی کابابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم خضدار میں بڑے جلسہ عام سے خطاب
اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20
(جاری ہے)
ہم غلامی کے رشتوں کا انکار اور دوستی کا اقرار کرتے ہیں ٬ امریکہ بلوچستان سمیت پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا خواہان ہے جمعیت علماء اسلام نے ان خطرات کے ابتدا ہی میں بلو چستانی قوم کو آگاہ کیا تھا جب امریکہ کا بحری بیڑا گوادر سے کچھ فاصلہ پر لنگر اندوز تھا ہم نے واضح کیا تھا کہ امریکہ افغانستان پر قبضہ کرکے پاکستان کے وسائل پر کنڑول حاصل کرنا چاہتا ہے ٬ جمعیت علماء اسلام نے اس وقت بلوچستان بھر میں امریکہ مردہ باد کے جلسوں کا انعقاد کرکے امریکی بیڑا کو وہاں سے چلے جانے پر پر مجبور کردیا ا من و انصاف وسائل کے منصفانہ تقسیم سے ممالک مستحکم ہوتے ہیں جمعیت علماء اسلام کا واضح موقف ہے کہ جس طرح پنجاپ٬ سندھ اور خیبر پختون خواہ کے لوگ وہاں وسائل کے مالک ہیں اسی طرح بلوچستان اپنے وسائل کے مالک ر ہیں ان کے وسائل پربزور بازو کوئی قبضہ نہیں کرسکتا ہے بلوچستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے سو سال تک فرنگی کے خلاف جنگ لڑی تھی جس طرح بلوچستانی قوم نے فرنگی کی غلامی کو قبول نہیں کیا وہ امریکہ کی غلامی کو بھی قبول نہیں کریں گے نا انصافیوں کی وجہ سے قوموں میں با غیانہ رجہان پیدا ہوتے ہیںبلوچستان کے ساتھ ہر دور میں جمعیت علماء اسلام کی مثالی دوستی ورہبری رہی ہے بلوچستان کے حقوق کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ مئوثر آواز بلند کی ہے م۔
اوراگلے الیکشن میں جے یوآئی ایک موثر قوت بن کر بلوچستان میں ابھرے گی ۔میر ے والد نے بلوچستان کے منتخب حکومت کے خاتمہ پر اپنی حکومت کا قربانی دی ہم عہدو پیمان کے پابند ہیں جمعیت علماء اسلام ایک حادثاتی جماعت نہیں ہے جمعیت علماء اسلام اپنے سیاسی جدو جہد کا سو سال پورا کرنے جارہی ہے ہمارا منشور کبھی تبدیل نہیں ہوا جبکہ دوسری جماعتیں ہر انتخاب کے موقع پر اپنا منشور تبدیل کرتے ہیں ٬بد قسمتی سے ملک کو ایمان داری کی بنیادوں پر چلانے کی کوشش نہیں کیا جارہا ہے بد دیانتی کا ارتکاب کرکے ملک میں نفرتوں کو ہوا دیا ہے جمعیت علماء اسلام قومی لسانی مذہبی تعصبات پر یقین نہیں رکھتا ہے یہاں ایک مخصوص سازش کی بنیاد پر مذہب کو بدنام کیا جارہا ہے کچھ لوگ مذہب کے بنیاد پر بندوق اٹھا کر اپنی نظریہ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام نفرت و دوریوں کا خاتمہ کرکے قوم میں وحدت و اخوت کے رشتوں کو مستحکم کرنا چاہتی ہے جمعیت علماء اسلام کی سیاست قومی اور مذہبی تعصبات سے بالا تر ہے ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم خضدارمیں تاریخی ساز امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی امن کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ٬ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ٬ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ٬ جمعیت علماء اسلام پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق سابق گورنر بلوچستان فضل آغا ٬ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ٬ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈو کیٹ ٬ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان ٬ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی ٬ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما انجینئر محمد عثمان بادینی ٬ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی ٬ جمعیت علماء اسلام ٬ جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی راہنما مکھی شام لال مولانا بشیراحمد عثمانی مولانامحمودالحسن قمر مولانا عبدالغفار شاہوانی و دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ایک مذہبی مضبوط سیاسی قوت ہے ہمارے کانرمیٹنگززدوسری جماعتوں کے جلسوں سے بڑی ہوتی ہیں جس کی مثال آج کا یہ عظیم الشان جلسہ عام ہے لیکن انتخاب کے موقع پر ہمارے عوامی مینڈیٹ کو چر ایا جاتا ہے ہمارے ووٹ بکس خالی کئے جاتے ہیں آج ہم سو ال کرنے پر مجبور ہیں کہ ملک کی مقتدر قوتیں کب تک عوامی مینڈیٹ کو روکتی رہیں گی اگر اس طرح جمعیت علماء اسلام کے عوامی حق کو تبدیل کردیا تو ملک میں ایک خطرناک رجحان جنم لیگا جے یوآئی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ چاہتی ہے حکمران و مقتدر طبقہ کو چاہیئے کہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کو قبول کریں مقررین نے کہا کہ مضبوط مملکت کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ملک سے اغواء برائے تاوان قتل و غارت گری اور بد امنی کے واقعات کا تدرک کیا جائے ملک کے بہت سے سیاسی جماعتیں تبدیلی کی بات کرتی ہیں لیکن جب وہ اپنے صفوں میں تبدیلی نہیں لا سکتی ہیں تووہ کس طرح ملک میں تبدیل لائیں گے مقررین نے کہا کہ کہ قومی پرستی کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے اب جمعیت علماء اسلام ہی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ آزاد بلوچستان بنانے پشتوں بلوچستان بنانے کی باتیں پرانی و فرسودہ ہوگئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان امن کا گہوراہ ہے ایک مذموم سازش کے تحت بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور بلوچستان کے عوام کو بد امنی کی آگ میں دھکیلا گیا یہ سر زمین قدرتی دولت سے مالا مال ہے لیکن قوم پر ستوں نے اپنے لوگوں سے جھوٹ بول کر ان کا سودا کیا اگر بلوچستان کے وسائل کی کوئی کسی جماعت کے کارکنوں نے حفاظت کی ہے تو اس کا سہرا جمعیت علماء اسلام کو جاتا ہے جے یو آئی کے سربراہ نے وفاقی حکومت کو دوٹوک الفاظ میں واضح طور پر بتایا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کا آئینی حق ہے ۔جو انہیں ملنے چاہئے ۔مقر رین نے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل سیندک ٬ ریکوڈک سمیت دیگر معدنی ذخائر بلوچ عوام کے ہیں لہذا پاکستان کے آئین کے اندر رہتے ہوئے ان کے حقوق تسلیم کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑا جارہا ہے،بی این پی خضدار
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ