بلاتفریق عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ‘بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو ماضی میں بھی ہم نے اپنا شعار بنایا ہے اور یہ روایت ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ بلاتفریق عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو ماضی میں بھی ہم نے اپنا شعار بنایا ہے اور یہ روایت ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔اہل بلوچستان نے دیکھا کہ نیشنل پارٹی نے ڈھائی سالہ دور میں جس طرح کے انقلابی اقدامات کئے وہ ناممکنات تھے تاہم نیشنل پارٹی کی حکومت نے اپنی سیاسی بصیرت اور قابلیت سے اسے ممکن بنا دیا آج لوگ پورے بلوچستان میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدارکھٹان میں رودینی ہائوس (درمحمدآباد) میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات محمد علی رودینی ڈاکٹر عبدالکریم باجوئی حاجی عطاء اللہ باجوئی حمید اللہ باجوئی امان اللہ بلوچ حبیب اللہ بلوچ عبدالمجید بلوچ ذوالفقار علی باجوئی و ان کے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میونسپل کارپوریشن کے میئر میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے رہنماء میرسلمان زرکزئی محمد اشرف مینگل میر عبدالوہاب غلامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کا قافلہ بڑھ رہاہے اور بڑی تعداد میں لوگ نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ اس بات کا مظہر ہے کہ اب لوگ دوسری جماعتوں سے بے زار ہو کر نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو اپنا مستقبل سمجھتے ہیں عوام کی شمولیت سے پارٹی مذید مضبوط ہوگی ۔

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر سلمان زرکزئی نے کہاکہ محمدعلی رودینی اور ان کی ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مذید مضبوط ہوگی اور پارٹی ورکرزکونیا جوش و ولولہ ملیگا ۔ یقینا نیشنل پارٹی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں جو انقلابی اقدامات کئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جس کا کریڈٹ نیشنل پارٹی کی پوری قیادت کو جاتی ہے سردار محمد اسلم بزنجو وہ واحد شخصیت ہیں جو بلاتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ان کے دل میں انسانیت کا درد ہے ۔

ہم نئے بزرگوں اور سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے مذید کہاکہ عوام کا ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کامیاب پالیسیوں اور بے تحاشا عوامی خدمت کا نتیجہ ہے انشاء اللہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے جس سبق اور فلسفے کو چھوڑ کر گیا تھا آج اس کاوارث نیشنل پارٹی اور اس کے قائدین و کارکنان ہیں ۔انہوںنے کھٹان میں ٹرانسفار مر و دیگر سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا اورنئے شامل ہونے والی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدبھی کہا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں