بلوچستان میں تعلیمی ترقی عروج حاصل کرتی جارہی ہے ٬ انجینئر محمد امین

ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ بن کر ابھررہی ہے جو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٬وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

پیر 31 اکتوبر 2016 16:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئرمحمد امین نے کہاہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی عروج حاصل کرتی جارہی ہے ۔ تعلیمی ادارے بن رہے ہیں نوجوان اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں اب ہم یہ بات فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ بن کر ابھررہی ہے جو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

لکھا پڑھا بلوچستان اورلکھا پڑھا پاکستان ہمار مستقبل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بی یو ای ٹی انگلش گرائمر اسکول خضدارکی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ دوسرے مقررین میں محمد آصف فلک جتک ٬ عبدالحمید قمبرانی ودیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جب کہ اس موقع پر بی آرسی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک سن رائز ماڈل اسکول و کالج کے ڈائریکٹر انجینئر طارق کھیازئی پرنسپل خلیل احمد بلوچ اور پاک اسلاک پبلک اسکول کے پرنسپل خلیل احمد رودینی نیشنل پارٹی کی رہنماء وسماجی شخصیت ہماء رئیسانی و دیگر مہمان موجود تھے ۔

تقریب کے دوران کمسن طلباء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور تقاریریں کئے ۔جن میں طالبہ البشہ نے پہلی یسریٰ قاضی نے دوسری پروین نے تیسری ضیاء الرحمن نے چوتھی اور نساء نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ جب کہ بلوچی ٬ علاقائی ثقافی و قومی ٹیبلو اور ملی نغمے و ترانے پیش کیئے گئے بچوں نے مجمع سے داد وصول کیا ۔ وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین نے کہاکہ محرومیوں کی باتیں اب پُرانی ہوگئیں ہیں ۔

مثبت سوچ ٬ اور دور اندیشی و مستقبل کی کامیابیوں کا سوچ کر ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ۔ اس کے لئے انسان کو وسعت نظر ہو کر مثبت سوچ کو اپنا نا ہوگا۔ زندگی میں تلخ تجربات ہمیشہ آتے ہیں اور ایک اچھا انسان وہی بن سکتا ہے جو ان تلخ تجربات سے کچھ نہ کچھ سیکھ لے ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بلوچستان کے ان سنگلاخ پہاڑوں میں اعلیٰ و عظیم درسگاہوں سے نوازا ہے ۔

ہمارے بچوں کو دور جانانہیں پڑتا ہے بلکہ وہ اپنے گھر میں نرسری ٬ پرائمری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں ۔بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کی معصوم بچوں نے جس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کی اور تعلیمی صلاحیتوں کا اظہار کیا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر بات ہے کہ ہمارا مستقبل اب روشن اور تابناک ہے ۔ پاکستانی قوم کو کوئی بھی تعلیم و ترقی اور فلاح وبہبود سے نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوںنے بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کے لئے نقدی انعام کا اعلان کیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں