کتاب دوستی اور اس کی اہمیت کو اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،کتاب ایک قوم کی تاریخ ، تہذیب ،وثقافت اور معاشی و سائنسی ترقی کا ترجمان اور آئینہ دار ہوتی ہے ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی‘ انجینئر محمدامین ودیگرکا2روزہ کتب فیسٹویل کے معائنے کے موقع پر خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 18:52

ْخضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی‘بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین اور بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے محمد عالم جتک نے کہاہے کہ کتاب دوستی اور اس کی اہمیت کو اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ کتاب ایک قوم کی تاریخ ، تہذیب ،وثقافت اور معاشی و سائنسی ترقی کا ترجمان اور آئینہ دار ہوتی ہے‘آج دنیا نے جتنی ترقی کر لی ہے ، انٹرنیٹ کازمانہ ہے اس کے باوجود کتاب کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے‘کتاب کو اہمیت دینے سے نہ صرف تاریخ زندہ وجاوداں رہتی ہے بلکہ کتاب سے محبت کرنے والی قوم کی نسل بھی باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم سے لبریز ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین کے تعاون سے خضدار یونیورسٹی میں دوروزہ کتب فیسٹویل کے معائنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپورٹس منتظم یونیورسٹی منصوراحمد بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محبت خان مری عبدالغفور بلوچ نوید احمد تیمور قمبرانی یاسر زہری فہیم شاہوانی ایاز بلوچ عبدالماجد شکر بلوچ اسد بلوچ سرور بلوچ شاہد احمدساجد رمضان عبدالمطین وحید اشرف نوید اشرف عمران مجاہد بلوچ ایاز بلوچ بالاچ زبید ہ شاید سمعی اللہ آفتاب جتک و دیگر نے کتب میلے کانظم سنبھال رکھے تھے ۔

جب کہ خواتین میں طالبات میں لائبہ ،ثمیہ آمنہ رافعہ سائمہ فرخندہ آسمہ گل نساء گل کھندہ انجمند، مدیحہ مرادشگفتہ لعل نے بھی فیسٹویل انتظامیہ میں شامل تھیں۔ دکتب میلہ میں دو سیشن رکھے گئے تھے جس میں صبح کے وقت ضلع بھر کے اسکولز کے طلباء ، اور اساتذہ و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جب کے دوپھر ایک بجے کے بعد خواتین اور طالبات کے لئے وقت مقرر کیا گیا تھا ۔

کتب میلے میں چالیس فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں فروخت کی جارہی تھی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار شربت خان مری نے اپنی نفری کے ہمراہ کتب میلے کی سیکورٹی سنبھال رکھے تھے۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ کتاب کے بغیر معاشرہ ہمارے تعلیمی ادارے ادھورے ہیں ۔ کتاب ہی کے ذریعے کسی قوم کی پہچان اور اہمیت اور ثقافت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔

آج اگر ہم تاریخ کی باتیں کررہی ہیں تو تاریخ کو بھی آراستہ کرنے والی منزل کتاب ہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین اور یونیورسٹی کے طلباء و دیگر انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں کہ جنہوںنے اس قابل ستائش فیسٹول کا انعقاد کرکے کتب بینی کے رجحان کو فروغ دیا امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی اس خدمت کو جاری رکھیں گے جس سے پورے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ آج ہم نے اپنے طلباء کی مدد سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رمیں کتب میلے کاانعقاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ پہلی بار ہورہاہے کہ اس بڑے پیمانے پر کتب میلے کا انعقاد کیا جارہاہے یقینا کتاب کسی بھی قوم و ملک وملت کا آئینہ دار ہوتی ہے کتاب سے دوستی ہی کسی قوم اور اس کی نسل نو کو عروج پر لیجانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آج ہم نے خضدار میں دور وز ہ کتب میلے کا انعقاد کیا ہے جس میں ضلع بھر کے بیشتر اسکولز کے طلباء وطالبات اور ا ن کے اساتذہ نے حصہ لیا جب کہ خضدار یونیورسٹی کے طلباء بھی اس کتب میلے میں شرکت کی ۔جوش وخروش دکھائے کتب میلے میں کتابوں کی سیل میں بھی چالیس فیصد رعایت دی گئی تھی ۔ نوجوانوں نے خرید و فروخت کیا ۔

ہماری کوشش ہو گی کہ اس کتب میلے کو روایت کی عملی صورت دیکرآئندہ بھی اس کو جاری رکھیں۔ سلسلے کو ہم نے شروع کردیا ہے اور آئندہ یہ ہمیشہ جاری رہیگا ۔کتب میلے کے منتظمین منصوراحمد بلوچ محبت مری فہیم شاہوانی ودیگر نے کہاکہ ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے ایک کوشش کی اور اس کا پھل ہمیں ملا آج بڑی تعداد میں طلباء اور عام افراد نے کتب میلے میں شرکت کی اور اسے دیکھا یہ ہمارے لئے حوصلہ افزاء بات ہے ہم کوشش کریں گے کہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں ہمار مقصد کتب بینی کی طرف رجحان تھا جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے یقین ہمارے نوجوان وطلباء کتب بینی میں شوق رکھتے ہیں اور اس کتب میلے سے کتب بینی کی طرف اور زیادہ کتب دیکھنے والوں کا شوق بڑھے گا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں