خضدار صد ر تھانہ پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) خضدار صد ر تھانہ پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ پولیس کے حوالے کردیا، پولیس سربراہ کی جانب سے تعریف ، تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ پولیس ایس ایچ او خضدار شربت خان عمرانی کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اشتہاری ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرکے سٹی پولیس تھانہ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

جو سٹی تھانہ پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا ۔ تاہم آج صدر تھانہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ اس شاندار کار کردگی پر ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک نے صدر تھانہ پولیس کی تعریف کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں