خضدار ،بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ، زہری کے رہائشی موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

جمعہ 25 نومبر 2016 17:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) خضدار میں بس گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ، زہری کے رہائشی موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل سوار درمحمد ولد کریم بخش قوم زہری کو جھالاوان کمپلیکس کے قریب قومی شاہراہ پر بس نے اس وقت کچل دیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر بازارکی جانب جارہے تھے ۔ کوچ کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوا ۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں