خضدار، پولیس کی کارروائی، چار مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 6 دسمبر 2016 22:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) خضدار پولیس کی کاروائی چار مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق خضدار صدر تھانہ پولیس نے ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک کی ہدایت پر ایس ایچ او شربت خان عمرانی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے چار مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم دادمحمد شیخ سکنہ نواح کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

خضدارصدر تھانہ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصے سے روپوش اور پولیس کو مطلوب تھا ۔صدر تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او و دیگر پولیس آفیسران نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں