گوادر راستہ خضدار ونگورتوڈیروشاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، یہ شاہراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ،سی پیک کے لئے ایک اور زمینی راستہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونا قوم کے لئے اہم پیش رفت ہے ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:19

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ گوادر براستہ خضدار ونگورتوڈیروشاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، یہ شاہراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے سی پیک کے لئے ایک اور زمینی راستہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونا قوم کے لئے اہم پیش رفت ہے ۔ 2017کا سال پاکستان کے لئے خوشخبری والا سال ہوگا جب ایم 8 کی صورت میں ایک اوربین الاقوامی گزرگاہ پورے ملک سے لنک ہوگا۔

شاہراہ کا بیشتر حصہ مکمل ہوچکا ہے جس میں چند ہی مقامات پر پہاڑوں کی کٹائی جاری ہے وہ باقی کام بھی بہت جلد مکمل ہوگا اور اگلے چند ماہ میں یہ شاہراہ آمدو رفت کے لئے کھول دیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم 8 گوادر رتوڈیرو ونگوشاہراہ کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جی ایم راجہ رمیش پراجیکٹ ڈائریکٹر علی بروہی میر جمعہ خان شکرانی آر ای عزیز اللہ آریانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔

اس سے قبل پی ڈی این ایچ اے نے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کو قومی شاہراہ پر کام کے رفتار اور مختلف حصوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ 2017نہ صرف خضدار بلکہ صوبہ اور پورے ملک کے لئے ایک خوشخبری والا سال ہوگا جب کوئٹہ کراچی قوامی مین آرسی ڈی شاہراہ کے بعد ایک اور شاہراہ ایم8کی صورت میں پورے ملک سے لنک ہوگی بین الاقوامی تجارت اور آمدورفت کے مواقع میسر آئیں گے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت وچیئرمین این ایچ اور این ایچ اے کے مقامی ذمہ داروںکی کوششوں کے باعث یہ شاہراہ اب مکمل ہونے کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک ملک و قوم کے لئے ایک انقلابی پیش رفت ہے جس سے بڑے پیمانے پر ملک اور صوبے ترقی کریں گے ۔عوام میں خوشحالی آئیگی ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ ضلع خضدار جس محل و وقوع پر واقع ہے وہ بین الاقوامی شاہراہوں کے مرکز اور جنکشن کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے گوادر کے بعد ضلع خضدار کو بڑی اہمیت حاصل ہوگی اور یہ سی پیک کے لئے اہم مرکز کے طور پر متعارف ہوگا ۔

انہوںنے این ایچ اے عملہ کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تاکہ اس شاہراہ کے مکمل ہونے پر مذید وقت صرف نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں