خضدار‘ قومی شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افرادشدید زخمی

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) قومی شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون سمیت 3 افرادشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی شاہراہ پر بی آر سی کے قریب کراچی سے کوئٹہ سے جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تاج محمد انکی اہلیہ (ف) اور گیارہ سالہ بیٹی فہمیدہ شدید زخمی ہوئیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں