بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار سٹی کی کابینہ تحلیل کردی گئی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار سٹی کی کابینہ تحلیل کردی گئی ۔ آغا سمیع شاہ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی مقرراور محمد عالم فراز ڈپٹی آرگنائزر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی خضدارسٹی کی کابینہ کی آئینہ مدت پوری ہونے پراسے تحلیل کردیا گیا ۔اور آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

بی این پی خضدار کا اجلاس زیر صدارت آغا سلطان ابراہیم منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروںنے شرکت کی اجلاس میں سٹی کابینہ کی آئینی مدت پوری ہونے پر اس کو تحلیل کردیا گیا اورتین ماہ کے لئے 7رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدیا گیا ۔ آغاسمیع شاہ آرگنائزر محمد عالم بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور کیپٹن عبدالغنی غلامانی عبدالحمید کرد عبدالقادر مردوئی ڈاکٹر محمد رحیم غلامانی بی بی مریم مینگل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں