خضدار، جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام شام اور برماء میں صیہونی بر بریت اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انسانی حقوق کے دعوی دار بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اسلامی ممالک او آئی سی کا اجلاس بلاکر مسلمانوں کی قتل عام بند کروائیں،مقررین

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام شام اور برماء میں صیہونی بر بریت اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی ریلی جامعہ مسجد سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے آزادی چوک پہنچے جہاں پر جمعیت علماء اسلام خضدار کے ضلعی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مولنا محمد الحسن ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،مولانا محمد اسحاق شاہوانی ،مولانا بشیر احمد عثمانی اور جمیل احمدابرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسلام دشمن قوتوں نے نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کی آڑ میں افغانستان ،عراق ،برما وشام میں قتل عام کی نہ ختم ہونے والی مظالم اور بر بریت کی انتہا کردی نہتے عوام معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے مسلمانوں پر مظالم ڈھاکر یہ باور کرارہے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ایسی حماقتوں سے نفرتیں جنم لیتی ہیں اور دہشت گردی پروان چڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعوی دار بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں مقررین نے جلسہ عام سے متفقہ قرار دادیں منظور کروائے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے برما وشام میں ہونے والی ظلم ستم کو فوری بند کروائے اسلامی ممالک او آئی سی کا اجلاس بلاکر مسلمانوں کی قتل عام بند کروائیں تمام اسلامی جماعتیں و ملکی و مقامی پارٹیاں مففقہ لائحہ عمل اپنا کر شام برما پر ظلم و بربریت کو روکنے کے لیئے مواثر احتجاج کرے

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں