باغبانہ میں درجنوں ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع ، متعدد ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) خضدار میں کیسکو کا نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری ۔ باغبانہ میں درجنوں ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی گئی اور متعدد ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان عبدالکریم بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایکسیئن کیسکو خضدار امیر علی بگٹی کی سربراہی میں ایس ڈی او کیسکو خضدار حاجی محمد نواز بلوچ ایل ایس باغبانہ نیاز اللہ بلوچ نے باغبانہ سے بل نادہندگان کے ٹرانسفر اتارے اور کافی ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردیئے ۔

(جاری ہے)

ایکسیئن کیسکو امیر علی بگٹی نے کہاہے کہ بجلی منقطع کرنے کی وجہ صرف اور صرف بلز کی عدم ادائیگی ہے ۔ نادہندگان کے خلاف کارروائی اسی طرح جاری رہیگا ۔ کیسکو کو خسارے سے بچانے کے لئے ضروری ہے ٹیوب ویل مالکان فوری طو ر پراپنے بلزادا کرکے اپنی بجلی منقطع ہونے سے بچائے ۔ انہوںنے کہاکہ باغبانہ اور دیگر علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں