جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی مذہبی و جمہوری جماعت ہے جمعیت علماء اسلام نے بر صغیر میں اسلامی نظام کی بقاء اور اسلامی اہداف کی حفاظت کے لئے گران قدر خدمات انجام دیا ہے

جے یو آئی خضدارکے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی اور دیگر کا اجلاس سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام خضدارکے جنرل سیکرٹری ومیونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی مذہبی و جمہوری جماعت ہے جمعیت علماء اسلام نے بر صغیر میں اسلامی نظام کی بقاء اور اسلامی اہداف کی حفاظت کے لئے گران قدر خدمات انجام دیا ہے جمعیت علماء اسلام کے سیاسی جدو جہد کی تاریخ کو ایک سو سال مکمل ہوگئے ہیں جمعیت علماء اسلام ودا ر العلوم دیوبند کے بوریا نشین علماء کرام نے اپنی تاریخ جد وجہد میں دنیاء کے دو عالمی سامراجوں کو اپنی جہد مسلسل سے شکست دوچار کیا برطانیہ کی سامراج کے بعد سو ویت یونین کے غرور کو شکست و ریخت سے دوچار کیا اب یہ بوریا نشین امریکہ کی قوت سے نبر آزما ہیں ہمیں تو قع ہے کہ دنیاء کے مظلوم اقوام کو جلد امریکہ کے خونی پنجوں سے آزادی ملے گا، کارکن جمعیت علماء اسلام کے اپریل 2017 میں جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کریں تاکہ اس عالمی اجتماع کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات اظہار مفتی عبد القادر شاہوانی جمعیت علماء اسلام خضدار کے مجلس عمومی کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مجلس عمومی کا اجلاس جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمودالحسن قمر کی صدارت منعقد ہو ا اجلاس کا کاروائی جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی نے چلایا ۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنی تاریخ پر فخر کرتی ہے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سو سالہ خدمات کانفرنس انعقاد کا مقصد اپنے کارکنوں کو ان تمام مراحل جد و جہد سے آگاہ کرنا ہے جو جمعیت علماء اسلام نے مختلف ادوار میں انجام دیا ہے جمعیت علماء اسلام اپنے صد سالہ خدمات میں ایک راستہ متعین کیا تھا اسی راستہ پر چل رہا ہے آج سو سال ہونے کو ہے کہ اسی راستے پر چل رہا ہے نہ راستہ بد لا ہے نہ منشور بد لاہے ہم پورے اعتماد کے ساتھ اسی پروگرام پر چل رہے ہیں پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام ہمارا منزل ہے ہم اس منزل پر گامزن ہیں اس مملکت پاکستان اسلام کا نظام نا فذ ہوگا یا پھر ہم اسی جد و جہد میں چل کر جان دیدیں گے اس کے سوا ہمارا کوئی راستہ نہیں ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام خضدار کے ماتحت یونٹوں سے تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا اجلاس نے ماتحت یونٹوں کے رپورٹ پر تفصیلی بحث کیا گیا ااجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ماتحت حلقوں کو ہدایت کیا گیا کہ اپنے ماتحت جماعتوں میں جاکر ان کو صد سالہ کانفرنس کے حوالے تیاریوں کو تیز کر ادیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں