ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں ‘امن و امان سمیت تعلیم ،صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کاتحصیل نال میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب

منگل 27 دسمبر 2016 22:43

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں امن و امان سمیت تعلیم ،صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن نال کے چیئرمین میر خالد بزنجو ،میر ولید بزنجو ،ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد موسی گنگو ،ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ تعلیم برائے خواتین فریدہ ملک،محکمہ ذراعت کے شاہ زمان محمد حسنی ،ذرعی انجنیئرنگ کے محمد اعظم گشکوری ،ڈی ایس پی جاوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر نصیر احمد نصیر احمد میروانی ،حاجی علی اکبر ،پی پی ایچ آئی کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر عبدالجبار زہری،محمد اعظم زہری،نیشنل پارٹی کے ارباب بزگر میر محمد حنیف بزنجو ،میر محمد یوسف عمرانی ،میر ظفربزنجو ،سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات،قبائلی عمائدین ،ہندو پنچائت کے راہنمائوں ،بلدیاتی اداروں کے نمائندوں اور سربرہان نے شرکت کی کھلی کچری سے عوام نے تعلیم اور صحت کے مسائل پر اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی ،اسکولوں کی حالت زار عمارتوں کی خستہ حالت جب کہ محکمہ صحت کی حالت بھی انتہائی ابتر ہے تحصیل میں صحت کے مسائل بھی سنگین ہیں پورے تحصیل میں کوئی ڈاکٹر نہیں لوگ دور دراز سے علاج و معالجے کی غرض سے یہاں آتے اور مایوس ہوکر چلے جاتے ہیں جب کہ آبنوشی کا شعبہ بھی خطرے کی علامت بنی ہوئی ہے اسکے علاقہ بھی متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیئے کوششیں جاری ہیں جب کہ میں نے اپنی ذمہ داریاں سمبھالتے ہی واضح طور کہا تھا کہ شعبہ تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہمارے لیئے تمام اساتذہ اور ڈاکٹرز یا طبی عملہ قابل احترام ہیں لیکن وپ حضرات کبھی بھی قابل قبول نہیں ہونگے جو اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی کا مرتکب ہونگے ان کا جرم نا قابل معافی ہوگا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن مہذب معاشرے کا دستور یہ بھی ہے کہ کچھ مسائل اپنی مدد آپ کے تحت بھی حل ہو سکتے ہیں اگر نیت صاف اور منزل آسان ہو تو مشکل سے مشکل مسائل حل ہو سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ کچھ مسائل کے حل کے لیئے صوبائی وزیر ذراعت سردار محمد اسلم بزنجو کو اس سے پہلے آگاہ کر چکاہوں باقی مسائل جو میرے دسترس میں ہیں میں بلا تاخیر حل کرونگا بعد ازاں انہوں نے شہر میں حال میں تعمیر ہونے والا کرکٹ اسٹیڈیم کو دورہ بھی کیا جس کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے نوجوانوں کو کھیل کی سہولتیں میسر ہونگیں بعد ازاں انہوں نے مقامی ٹریول ایجنسی کا بھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں