جمعیت علماء اسلام نے ملک میں ہمیشہ سے میانہ روی اور مثبت سوچ کو پروان چڑھایا ہے،میر یونس عزیز زہری

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل خضدار کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام قیادت نے ملک میں ہمیشہ سے میانہ روی اور مثبت سوچ کو پروان چڑھایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں تمام مذہبی جماعتوں و سیاسی قوتوں میں بہتر ہم آہنگی پائی جاتی ہے ایسی صورت حال میں جب عالم اسلام پر مشکل دور گذر رہا ہے ضروری ہے کہ پاکستان میں ایک مدبر سیاسی قوت کو سامنے لایا جائے جو موجودہ نازک حالات میں ملک و قوم کو مشکلات سے بچائیں۔

میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا مرکز ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں