نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو سال کے دوران 28 مقدمات میں 30 افراد کوگرفتار کیا گیا، ڈی پی او خضدار

منگل 17 جنوری 2017 23:19

خضدار۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسر خضدار عبدالررؤف بڑیچ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو سال کے دوران 28 مقدمات میں تیس افراد کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کرنے کے علاوہ ،ایک ہزار کے قریب اشتہاری مفرور ملزمان گرفتار کئے گئے ،کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان کے مشتبہ کارندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا،تمام مہتمم مدارس اپنے مدارس کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبارات کو جاری کردہ پریس ریلز میں دو سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی خضدار کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع خضدار کے تمام سرکلوں کے ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ جو مشتبہ افراد فورتھ شیڈول کے فہرست میں شامل کئے گئے ہیں مگر تا حال انہوں نے شورٹی بانڈز جمع نہیں کرائے ، ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر ،اور نفرت انگیز مواد، لائوٹ اسپیکر کے غلط استعمال، پر شہر کے مختلف ایریاز میں واقع سی ڈی ،ڈی وی ڈیز ،کے دکانوں اور اسٹیشنریوں پر چھاپے مارے گئے اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اس طرح کے مواد رکھنے سے گریز کریں ،اس کے علاوہ تمام موبائل فرنچائز عملے سے میٹنگ کر کے انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ بغیر تصدیق شناختی کارڈ،فنگر پرنٹ کے ہر گز سم فروخت نہ کریں ایزی پیسہ کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھیں غیر قانونی طریقے سے موبائل سم فروخت کرنے کے تین مقدمات درج کئے گئے اور تین افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دو سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف مختلف چھاپوں کے دوران 09 مقدمات قائم کر کے 113 افغانیوں کو گرفتار کر کے انہیں چمن افغان باڈر منتقل کر دیا گیا اسلحہ آرڈننس میں میں 28 مقدمات میں 30 افراد کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور پسٹل وغیر ہ برآمد کیا گیا جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ہزار تک مفروران ،اشتہاری اور دیگر مجرمان کو گرفتار کیا گیا ایس ایس پی خضدار نے ضلع خضدار کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے تاکید کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے حدود میں پولیس کاروائیوں کو تیز کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں