خضدارپولیس نے گاڑی سے چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) خضدار پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو خضدار کے علاقے میں ایس ایچ او سٹی گل حسن نے پولیس عملے کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار کے خفیہ خانوں سے 50کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم پکڑی جانے والی منشیات کراچی اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں