خضدار:لیویز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار اور کار تحویل میں لے لی

جمعرات 19 جنوری 2017 23:28

خضدار۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) لیویز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار اور کار تحویل میں لی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ ذرائع سے ہمیں پتا چلا کہ کوئٹہ سے ایک کار کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیا ت کراچی سمگل کی جا رہی ہے جس پر زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو تاکید کی گئی کہ وہ منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنادیں۔

لیویز نے ایک مشکوک کار کو روکا دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں 188 کلو گرام چرس بر آمد کرکے ایک شخص محمد رفیق ساکن کوئٹہ کوگرفتارکیا اور کار بھی تحویل میں لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے بتایا کہ خضدار لیویز نے امن و امان کی بحالی سمیت منشیات کی روک تھام کے لیئے نمایاں کر دار ادا کیا ہے ماضی میں بھی خضدار لیویز نے مختلف چیک پوسٹوں پر بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کیا ا ور آئندہ بھی لیویز کی کوششیں جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہو یا فروخت دونوں سنگین جرائم ہیں اس مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اس گھنائونے کاروبارسے دور رہیں۔ منشیات جیسے قبیح کاروبار کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد اور ترقی کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں