عرصہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھی رہے ہیں،سیف اللہ زہری عبدالحمید زہری

بد قسمتی سے آج تک ہمارے علاقے میںکسی قسم کاترقیاتی منصوبوں کے نام و نشان نہیں ،مسلم لیگ (ن) گھوڑی سنگ باغبانہ کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

منگل 24 جنوری 2017 21:54

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) گھوڑی سنگ باغبانہ کے رہائشی سیف اللہ زہری عبدالحمید زہری عاشق علی زہری عبدالحق زہری وزیر احمد زہری غلام نبی میراجی نے خضدا ر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ایک عرصے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھی رہے ہیں اور انہیں ووٹ دیتے آئے ہیں۔

اور اب بھی ان کے حامی اور ووٹر ہیں ۔ لیکن بد قسمتی سے آج تک ہمارے علاقے میںکسی قسم کاترقیاتی منصوبوں کے نام و نشان نہیں اورہم زندگی کی بنیادی سہولتوں سے آج بھی مکمل طور پر محروم ہیں نہ کوئی کام ہوا ہے اور نہ ہی ہمارے بے روز گار نوجوانوں کو ملازمتیں ملی ہیں ۔علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے ، تعلیمی ادارے نہیں اور سڑکوں کی تعمیر بھی نہیں ہوئی ہے آج بھی علاقہ پسماندگی اور غربت کی زندہ مثال ہے ۔

(جاری ہے)

باغبانہ میںاسکیمات بنانے اور فلاح وبہبود کے کاموں کی ذمہ داری جن کو سونپی گئی ہے ۔ وہ مخصوص علاقوں میں اسکیمات بنا کر ہمارے علاقے کو یکسر نظرانداز کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کئی بار ہم نے شکایت کی لیکن ہماری بات کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ اب چونکہ ہمارے لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں اور ان کی ذمہ داریاں اور مصروفیات کافی زیادہ ہیں ہم نے کئی بار کوشش کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری تک پہنچ کر اپنی شکایات اور مسائل کے بارے میں ان کو آگاہ کریں لیکن ان تک ہمیں رسائی نہیں مل سکی ۔

اب ہم میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو زیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقہ گھوڑی سنگ باغبانہ کے لئے خصوصی فنڈز و اسکیمات کی منظوری دیکر ہمیں اس ترقی اور فلاح و بہبود میں شامل کریں ۔ان اسکیمات میں اسکولز ، سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اسکیمات کے قیام کی منظوری اور ہمارے بے روز گار نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کی سہولت شامل ہوتاکہ ہمارے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں اور ہماری احساس محرومی ختم ہو ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں