خضدار ،سونارو کے قریب مزداٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ،دو افراد جاں بحق

جمعرات 2 فروری 2017 19:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) خضدار سے علاقہ سونارو کے قریب مزداٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ، موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈرائیور موقع سے فرار ، اور بیلہ لیویزکے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ سو کلومیٹر جنوب کی جانب واقعہ علاقہ سونارو میں قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل پرسوار دوافراد میر گل ولد جمعہ خان قوم محمد حسنی سکنہ قلات محمد افضل ولد خدابخش قوم محمد حسنی سکنہ قلات کو ٹکر مار دی اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس گاڑیوں میں ان کے آبائی علاقہ قلات منتقل کردیا گیا ۔ مزداٹرک کو ڈرائیور موقع سے بھگانے میں کامیاب ہوا تاہم بیلہ میںلیویزفورس نے پکڑ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں