خضدار ‘سردی کی شدت میں اضافہ ‘لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

کاروباروی زندگی بری طرح مفلوج ‘بجلی غائب غائب ‘گیس و لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

اتوار 5 فروری 2017 20:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) خضدار میں سردی کی شدت میں اضافہ لوگ گھروں میں محصور ہرکر رہ گئیں کاروباروی زندگی بری طرح مفلوج ہو گیا بجلی غائب غائب گیس و لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ تفصیلات کے مطابق وادئی خضدار اور اس گردو نواح میں گذشتہ رات کی بار ش بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد شمال کی جانب سے سرد ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے سر دی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئیں لوگوں کے گھروں میں رہنے کے بعد کارو باری زندگی مفلوج ہو گیا بازاریں سن سان ہوگئیں علاقہ کے پرانے و عمر رسید لوگوں کے مطابق نصف صدی سے وادی خضدار مین اس طرح کی سردی کی شدت نہیں دیکھا گیا ہے سردی کی شدت کے بعد بجلی بھی غائب ہوگئی لکڑی و گیس کی قیمتوں اضافہ ہوگیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں