خضدار میں سیوریج سسٹم درہم برہم ،گندا پانی مصروف سیکٹریٹ روڈ پر بہنے لگا ، ملازمین کاسرکاری دفاترتک جانا محال

جمعہ 10 فروری 2017 20:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) خضدار میں سیوریج سسٹم درہم برہم ،گندا پانی مصروف سیکٹریٹ روڈ پر بہنے لگا ، سرکاری دفاتک جانا محال ہوگیا ،متعلقہ محکمہ خواب خرگوش میں تفصیلات کے مطابق سیکٹریٹ روڈجس آمدو رفت کے حوالے سے کافی رش رہتا ہے تاہم اکثر اس شاہراہ پر گندا پانی بہتا رہتاہے ،یہاں صفائی اور سیوریج سسٹم کو بحال کرنا محکمہ مواصلات تعمیرات کی ذمہ داری ہوتی ہے جو اپنی ذمہ ذمہ داریوں سے غافل نظرآتا ہے ،تعفن او گندگی پھیلنے سے سرکاری دفاتر جانے والے ، وہاں رہائش پذیر افراد اور عام شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جب کہ محکمہ کے آفیسران خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کئی روز سے سڑکوں پر سیوریج کا گندا پانی بہہ رہاہے ، سول کالونی ، سیکٹریٹ روڈ اور پریس کلب روڈ پر سیورج کا گندا پانی بہہ رہاہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ متعلقہ محکمہ فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں