امن و امان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، لوگوں کے جان و مال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتوں سے نمٹا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنر خضدار

جمعہ 10 فروری 2017 23:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد نے کہا ہے کہ خضدار میں امن و امان کا قیام کے بارے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں لوگوں کے جان و مال کی تحفظ حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے اس بارے میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتوں سے نمٹا جائیگا کسی بھی ادارے کے آفیسران عوام کے خادم ہوتے ہیں ہم اپنے آپ کو عوام کا خادم تصور کرتے ہیں ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں کسی بھی وقت کوئی طاقت ور یاجرائم پیشہ افراد عوام کے جان و مال کے لئء خطرے کے باعث ہوں عوام ہم سے رابطے کریں ہم ان کی تحفظ ضرور کریں گے انہوں نے کہ قانوں سب کے لئے قانون سے کوئی با لا تر نہیں ہے اگر کوئی شخص اس طرح کا گمان رکھتا ہے یہ اس کی کم فہمی ہے جمعہ داد نے کہا کہ تاہم ہمیں اس سلسلے میں عوام کی تعاون ہر وقت درکار ہوگی کیونکہ عوام کی تعاون سے کوئی آفیسر یا ادارہ اپنے اہداف کو حاصل نہیں کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں