خضدار میں کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے گرائونڈ نہیں ہے ،فضل بلوچ منیربلوچ

کھلاڑی بنجر زمین یا سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں، حکومت خصوصی تعاون کرکے کھیل کے فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے ، فٹبالر

پیر 13 فروری 2017 20:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) خضدار اسپورٹس نمائندوں و کھلاڑیوں کی پریس کلب آمد ، معروف قومی کرکٹر محمد حیات مینگل معروف فٹبالر فضل بلوچ منیربلوچ ودیگر نے کہاکہ خضدار میں کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو گرائونڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی بنجر زمین یا سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں ۔ آج تک کرکٹ کے لئے بائونڈری وال ، سبزہ زار یا گیلری نہیں بنائی گئی ۔

جس کی وجہ سے کھلاڑی مایوسی کا شکار ہورہے ہیں اس حوالے سے کئی مرتبہ میڈیا کے ذریعے اپیل کی گئی اور حکام بالا سے بھی درخواست کی گئی لیکن ہمارے مطالبے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دورہ خضدار پریس کلب کے موقع پر میڈیا نمائنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے خضدار پریس کلب کے نومنتخب صدر عبداللہ شاہوانی و ان کی کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہونا چاہئے تو یہ تھا کہ حکومتیں یہ سہولیات از خود کھلاڑیوں کو دیتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا آج بھی ایک سو سے زائد ٹینس کی ٹیمیں اور لیدر بال کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد چالیس سے زائد ہے جو اپنی مدد آپ بنجر زمینوں کو صاف کرکے ان پر کھیلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ غیر ضروری سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خاطر نوجوان کھیل کی جانب سے متوجہ تو ہورہے ہیں تاہم انہیں سہولیات نہیں مل رہی ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اسٹیڈیم بنا کر دے تاکہ کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے ۔

فٹبالر فضل بلوچ نے کہاکہ خضدار میں ایک فٹبال اکیڈمی کھول دیا گیا ہے جس میں نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولت سے ہمکنار کیا جارہاہے ۔ اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ خصوصی تعاون کرکے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں