ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن کی زیرصدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

پیر 13 فروری 2017 23:29

خضدار۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء)ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن محمدذاکر ناصر کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی )کا اجلاس کمشنر کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید محمد قاسم شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات نصیر احمد جتک ایس ای بی اینڈ آر 2 شفیع محمد مینگل ڈوپلمنٹ آفیسرخالق آبادمحمد ابراھیم لانگو چئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد میر ممتاز احمد لانگو ایکسئن پی ایچ ای خضدار حاجی یار محمد بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حمیداللہ سپرنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف الرحمان اسسٹنٹ آفیسر میونسپل کمیٹی سوراب منظور احمد ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں خالق آباد ( منگچر) میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کے رفتار کا جائزہ لیا گیا اور خالق آباد کے 2015 .2016 ترقیاتی و غیر ترقیاتی لوکل گورنمنٹ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئیاجلاس میں سوراب میں مختلف اسکیمات کے لئے 2 کروڑ 46لاکھ20ہزارخالق آباد (منگچر) 3کروڑ 36لاکھ50ہزاراور ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے اسکیمات کی منضوری دی گئی اس کے علاوہ خالق آبادمیونسپل کمیٹی کے لئے جدید مشینری اور خالی آسامیوں کو پر کرنے اور مزید آسامیوں کے لئے سفارشات بھی مرتب کی گئی قبل ازیں ڈویشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن وسیکرٹری ڈی سی سی سید محمد قاسم شاہ نے جاری ترقیاتی کاموں صفائی کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن محمد ذاکر ناصر نے بلدیاتی نمائندوں اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی ڈسپلن پر سختی سے کار بند رہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہی استعمال کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے کوتاہی بدعنوانی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داراسکیموں کا مسلسل اپنی نگرانی میں مکمل کرائے�

(جاری ہے)

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں