کسی بھی ادارے کی بہتر کارکردگی کا انحصار اس کے محنتی اور مخلص ملازمین پر ہوتا ہے،خضدار یونیورسٹی میں تیکنیکی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کافی محنتی اور اپنے فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کا تقریب سے خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 23:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ کسی بھی ادارے کی بہتر کارکردگی کا انحصار اس کے محنتی اور مخلص ملازمین پر ہوتا ہے،خضدار یونیورسٹی میں تیکنیکی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کافی محنتی اور اپنے فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز یہاں خضدار یونیورسٹی کے ملازمین عبیداللہ زہری ،زبیراحمد زہری ،سکند رزہری ، محمد اسماعیل کو تعریفی اسناد اور پروموشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عبیداللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وائس چانسلر نے ہمیشہ ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

آج ہم خوشی محسوس کررہے ہیں کہ وائس چانسلر کی ملازم دوست اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ہمیں تعریفی اسناد مل رہی ہیں بلکہ ہمیں اگلے گریڈ میں بھی ترقی دی جارہی ہیبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ ہم ایک ٹیم ورک کے طور پر خضدار جامعہ کے نظام کو چلانے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔کسی بھی ادارے کی کامیابی کا راز اسی بات میں مضمر ہے کہ اخلاص و احترام اور محنت اور نیک نیتی سے کام کرکے اسے ترقی دی جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں