ہماری اراضی پر قبائلی قبضہ کرتے جا رہے ہیں ، زاہدہ مینگل،ثمینہ بی بی

اب دھونس دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، بے بس اور نہتے ہیں ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، پی ایم ایل این خواتین کی رہنما کی پریس کانفرنس

بدھ 1 مارچ 2017 20:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) خضدار کی خواتین ونگ کے رہنماء بی بی زاہدہ مینگل،بی بی ثمینہ بی بی حنیفہ بی بی شبانہ بی بی صفوریٰ بی بی سلمہ نے دیگر خواتین کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کررہی ہوں ۔اور ہم پُرامن شریف شہری اور سیاسی لوگ ہیںتاہم آج ہم فریاد لیکر میڈیا کے سامنے اس لئے حاضر ہوئے ہیں کہ ہماری اراضی پر قبائلی لوگ زور و زبردستی قبضہ جمارہے ہیں اور ہم اپنی فریاد میڈیا کے ذریعے حکام بالا کو دینا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماء بی بی زاہد غلامانی نے کہاکہ ہماری جدی پشتی اراضی سنی کُن میں واقع ہے جن پر مبینہ طور پرایک قبائلی شخص میر اورنگزیب زہری نے اپنے مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ کررکھا ہے جو ہمیں دھونس و دھمکی دیکر اپنی زمینوں کی ملکیت سے باز رکھنے کی کوشش کررہاہے ۔

(جاری ہے)

خضدار کے علاقہ سنّی گنبدی میںابھی چند روز قبل ہی میر اورنگزیب زہری نے ہماری زمینوں پر بورنگ لگایا ہے مجھے اور میری بہن بھائیوں کو دھمکی بھی دہے رہاہے ۔

موصوف نے چند ہفتے قبل ایک گھر میں گھس کر لوگوں کو حراساں بھی کیا تھا ۔ اب چونکہ ہم بے بس اور نہتے ہیں تو ہماری اراضی پر زور زبردستی قبضہ جمارہا ہے ۔ جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے ۔چونکہ ہم سیاسی اور قبائلی لوگ ہیں اور ہم اس طرح اپنی زمینوں پر قبضہ کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ہم اس پریس کانفرنس کی توسط سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چیف سیکریٹری بلوچستان ایف سی قلات اسکائوٹس کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کردیں اور اس قبائلی کو ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے سے روکے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں