فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس اورضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایف سی کیمپ میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

جمعرات 2 مارچ 2017 23:27

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایف سی کیمپ میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق تھے جب کہ اعزازی مہمانوں میں ڈی آئی جی فرنٹیئر کور سائوتھ برگیڈیئر سید سلیم باچا ،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کر نل رضوان افضل ملک، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضداربرگیڈئیر (ر) محمد امین ، میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ایڈیشنل کمشنر خضدار محمد ذاکر ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار عبد الرئوف بڑیچ ،قبائلی شخصیت میر کلیم اللہ ساسولی ،میر ظفر اللہ ساسولی ،میر جمعہ خان شکرانی ،میر عتیق ساجدی ،حیدر زمان بلوچ سفر خان مینگل پرنسپل بلوچستان ریزیڈینشل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک ،میر محمد خان مینگل سردار بلند خان غلامانی ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل ،سلطان احمد شاہوانی ،آغا سمیع اللہ شاہ ،اشرف علی مینگل میر ظفر بزنجو ،سمیت اعلی سول و فوجی حکام قبائلی عمائدین ،خواتین اقلیتی برادری سے تعلق رکھے والے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے مقامی لوک فنکاروں نے گیت گائے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے مشہور مقامی کھانوں سجی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،بلوچی کشیدہ کاری کے رنگوں نے بھی تقریب میں دو چاند لگائے ،بلوچستان کے قدیم آثار قدیمہ کے اسٹال کو نہ صرف مہمانوں بلکہ شائقین بھی خوب سراہا ،کھانے پینے اشیا کے اسٹال ،صدیوں پرانے بود وباش پرانے ہتھیاروں اور آج بھی مشہور سواری اونٹ کو بھی تقریب کا حصہ بنایا گیا بلوچی چاپ ،سندھی جھومر پنجابی رقص،ہندی ڈانڈیا ،پشتون ہتڑ بھی پیش کیا گیا تقریب میں مہمانوں کو بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی تقریب سے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈنٹ ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے بلوچستان کے مکینوں کی بلوچی براہوئی اپنے اندر کشش اور مٹھاس کا مجموعہ ہیں مخصوص لباس منفرد سلائی و کڑھائی و حسین رنگاوں کا امتزاج نہ صرف جازب نذر اور کلچر کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس خطے میں عوام کی طرز زندگی میں انتہائی سادگی ہے بلوچ قوم کا رہن سہن طرز معاشرت خوبصورت شہری دل لبھانے والی بلوچ موسیقی اجتماعی خاندانی رہائشی نظام گھریلو سجاوٹ اور خوبصورتی کے لیئے انتہائی انوکھے اور خوبصورت ڈیزائنز مخصوص طرز تعمیر رہائش ہیں جوکہ دنیا بھر مشہور ہیں انہوں نے کہا بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت منعقدہ تقریب ثقافت کے ہر دور ہر رنگ اور ہر پہلو کی حقیقی نمائندگی کی گئی ہے انہوں نے عوام کی جانب سے بھر پور شرکت کو سراہا اور منتظمیں کی کاوشوںکو بھی داد دی دریں اثناء انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں بھی بلوچ ایکشن کمیٹی کی جانب بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی اور بلوچی چھاپ کا انعقاد کیا گیا بلوچ طلباء نے بلوچی دستار اور بلوچی لباس زیب تن کر کے بلوچی کلچر ڈے میں حصہ لیا بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با شعور قوموں کی علامت ہے کہ وہ اپنی ثقافت بودو باش کوزندہ رکھکر ترقی کے منازل طے کرتی ہیں آج کے دن کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم سب مل کر بلوچ کلچر ڈے کو منائیں اور یہ ثابت کریں کہ ہم سب ایک ہیں اپنی وایتی رہن سہن اور ثقافت سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا اخواہش ہے کہ اپنے بلوچ بھائیوں کی ہر خوشی میں شامل ہوں انہیں تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کریں انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے شہریوں کی جانب سے بھر پور شرکت کی تعریف کی اس سے قبل ایڈیشنل کمشنر محمد ذاکر ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اہالیان خضدار کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے شہریوں کی بھر شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دنیا کے مہذب قوموں کی طرح اپنی ثقافت کو زندہ و تابندہ اور قائم رکھنے کے لیئے جس طرح کامیاب بنایا اس سے ثابت ہوا کہ ہم ایک مہذب اور با شعور قوم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں