فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کے زیر اہتمام خضدار کے دور دراز علاقہ تحصیل وڈھ، گرو ڈاٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 3 مارچ 2017 23:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے خضدار کے دور دراز علاقہ تحصیل وڈھ، گرو ڈاٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، پانچ سوسے زائدمریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئی ۔ ایف سی قلات اسکائوٹس کی جانب سے ڈی اے ڈی ایم ایس ڈاکٹر افیاض ، ڈاکٹر صوبیہ افیاض و دیگر اسٹاف حصہ لیا اور انہوںنے او پی ڈی و مریضوں کا معائنہ کیا ۔

فری میڈیکل کیمپ کا سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈیئرراحت صادق کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے سیکٹر کمانڈرسائوتھ برگیڈیئرراحت صادق کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہاہے کہ ایف سی صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے علاوہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے علاج ومعالجے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر وہاں کے عوام الناس کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ایف سی کی ترجیحات اور اہم خدامات میں شامل ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایف سی فورس یہاں کے عوام کا ہمدرد اور عوام ہی میں سے ہے ۔ صوبے میں ایف سی نے اپنی جانوں پر کھیل کر یہاں امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔ ایف سی کی جانب سے ہر ایونٹ میں عوام کے ساتھ ملکر خوشیاں منانا اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ آج یہاں گرو ڈاٹ میں فری میڈیکل کیمپ لگانا اور اس میں سینکڑوں مریضوں کا علاج فراہم کرنا ایف کی جانب سے اہم کارنامہ ہے ایف سی آئندہ بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپس کا انعقادجاری رکھے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں