ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی کے چیئرمین ٹریفک حادثہ میں ساتھی سمیت شدید زخمی، گن مین لیویز اہلکار جاں بحق

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:54

خضدار۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی کے چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی ٹریفک حادثہ میں ساتھی سمیت شدید زخمی ، گن مین لیویز اہلکار جاں بحق، زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کے مطابق ہفتے کے روز چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی میر اورنگزیب جمالدینی اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ پیرو عمر کے مقام پران کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گارڈ لیویز اہلکار عبدالسلام موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی اور نظر علی زخمی ہوگئے جنہیں لیویز اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدا رپہنچایا ، بعدا زاں زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد نوشکے روانہ کردیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں