بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کا ضلع خضدار کے سو نادار بچوں کو اپنی ذمہ تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کا اعلان ،بچوں کے تعلیمی اخراجات ،ماہانہ فیس سوسائٹی ادا کرے گی، جواد احمد زرکزئی

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:54

خضدار۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی نے ضلع خضدار کے سو نادار بچوں کو اپنی ذمہ تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کا اعلان کر دیا ،بچوں کے تعلیمی اخراجات، ماہانہ فیس سوسائٹی ادا کرے گی ،اس حوالے سے تین روزہ کیمپ (سکول داخلہ سیل ) الفیصل چوک پر لگایا جائے گا‘ نادار بچوں کے والدین سے داخلہ سیل سے رابطہ کرنے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم جو بنیادی طور پر ایجوکیشن پر کام کر رہی ہے ہم نے محسوس کیا ہے کہ ضلع میں بہت سارے غریب گھرانے ہیں جن کے بچے حصول علم سے دور ہیں‘ معاشی طاقت نہ رکھنے کی وجہ سے والدین ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہے‘ ہماری تنظیم نے ایسے سو کے قریب غریب اور نادار بچوں اور بچیوں کو (پرائیویٹ )تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ہماری تنظیم الفیصل چوک (بالمقابل الفیصل ہوٹل) ایک تین روزہ کیمپ (سکول داخلہ سیل ) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تین روزہ کیمپ کا آغاز ایک دو دن میں ہوگا‘ والدین یا ایسے بچوں کے سرپرستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کیمپ میں آکر نہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروادیں بلکہ قریبی تعلیمی ادارے کا نام بھی بتا دیں تاکہ ایسے بچوں کے داخلہ کو ممکن بنایا جا سکے‘ ان بچوں کا ماہانہ فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات ہماری تنظیم ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بلا رنگ و نسل قوم و قبیلہ علم کی روشنی پھلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ہماری ان کوششوں کے اثرات آنے والے دنوں میں ہمارے علاقے پر مثبت انداز میں پڑینگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں