بہن نے خود کشی نہیں کی ،مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا گیا جس میں مرحومہ کا شوہر ملوث ہے ، گدر سوراب کے رہائشی محمد اشرف کی پریس کانفرنس

منگل 7 مارچ 2017 21:33

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) گدر سوراب کے رہائشی محمد اشرف نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن نے خود کشی نہیں کی بلکہ انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا اس کی قتل میں مرحومہ کا شوہر ملوث ہے اخبارات میں قتل کو خود کشی ظاہر کی گئی ہے جو کہ حقیقت کے بر عکس ہے اور غلط ہے قبل ازیں بھی میری بہن کو با رہا تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا قبائلی معتبرین کی ضمانت پر بہن کو شوہر کے حوالے کر دیا گیا نتیجہ یہ ہوا اسے زہر دے کر قتل کیا گیا محمد اشرف اور دیگر نے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میر ی ہمشیرہ کی شادی عبدالستار سے ہوئی شادی کے بعد میری بہن کو ہمیشہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا ایک دن اسے گھر سے نکال دیا ایک سال تک بہن ہمارے گھر میں رہی ا س دوران قبائلی معتبرین کی ضمانت پر میں نے اپنی بہن کو اس کے شوہر کے حوالے کر دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ میرے بہن کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کر دیا گیااور اخبارات میں قتل کو خود کشی ظاہر کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم نے مبینہ قاتل کے خلاف متعلقہ لیویز تھانے میں درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیںہو رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،کمشنر قلات ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر قلات اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر کے مجھے اور میرے خاندان کو انصاف دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں