خضدار یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے تشکیل پارہے ہیں ‘گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی سرپرستی میں خضدار یونیورسٹی نے جس طرح مختصر مدت میں ترقی کی منازل طے کی ہیں

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ خضدار یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے تشکیل پارہے ہیں ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی سرپرستی میں خضدار یونیورسٹی نے جس طرح مختصر مدت میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے منصوبے تشکیل پارہے ہیں ،اساتذہ کرام کو اسکالر شپ پر پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لئے بھیجاجارہاہے ۔ سی پیک کے حوالے سے درپیش ضرورتوں کو پوری کرنے کے لئے خضدار جامعہ ایک اہم تعلیمی درسگاہ ثابت ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار خضدار یونیورسٹی شیراحمد قمبرانی ، ڈین فیکلٹی انجینئر سید مشتاق شاہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری و دیگر بھی موجو دتھے ۔ وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ خضدار یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لئے اہم منصوبے تشکیل دیئے جاچکے ہیں منصوبوں کی تشکیل کے لئے ہم نے اپنی اور گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی صوبائی و وفاقی حکومت کی یونیورسٹی میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختصر مدت میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ایک اہم مقام تک رسائی حاصل کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں