خضدار میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سی2فراد جاں بحق ،2زخمی

پیر 13 مارچ 2017 22:41

خضدار۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) تحصیلدار نال کے مطابق پیر کی شب تحصیل نال کا علاقہ ہزار گنجی ڈنسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حاجی محمد ولد غلام نبی ،سعید احمد ولد حافظ غلام محمدساکنان ٹبو نال جاں بحق ہوگئے جبکہ لیاقت علی اور ولی زہری زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر نال نصیر احمد میروانی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت ہدایت جاری کی ہے ۔

لیویز اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاشیںاور زخمیوں کو نال ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمیوں طبی امداددی جارہی ہے۔لیویزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں