صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کا یجنڈا بلوچستان کی خدمت ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلوچستان بارے میں ہمیشہ سے واضح موقف رکھا کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل کو بلوچستان کے لوگوں پر صرف کیا جائے ‘گوادر بندرگاہ کی تعمیر اس کو فنکشنل بنانے میں مسلم لیگ (ن) کے کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا

صوبائی مشیر معدنیات محمد خان لہڑی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 14 مارچ 2017 23:29

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی مشیر معدنیات محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کا یجنڈا بلوچستان کی خدمت ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان کے بارے میں ہمیشہ سے واضح موقف رکھا کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل کو بلوچستان کے لوگوں پر صرف کیا جائے گوادر بندرگاہ کی تعمیر اس کو فنکشنل بنانے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محمد خان لہڑی خضدار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ پر کام کا آغاز وزیر اعظم نوازشریف نے کیا تھا اور اس کی تکمیل بھی ہم کررہے ہیں جبکہ بلوچستان میں جاری قوامی شاہرائوں کا جال بچھانے کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں ہوا تھا ان کی تکمیل بھی ہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکچائنا اقتصادی راہداری کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگی لیکن یہ ترقی ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اس لئے وہ اس اہم معاشی منصوبہ کو نقصان پہچانے اور ناکام بنانے کے حلیوں میں مصروف ہیں محمد خان لہڑی نے کہا کہ اایسے موقع پر جب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آگاز ہورہا ہے بلوچستانی قوم کو اتحاد اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ امن و سلامتی کے ماحول میں اس اہم منصوبہ کی تکمیل کی جاسکے پاک چائنا کمپنیوں کے درمیان معاہدے تاریخی دوستی کو مضبو ط کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں