سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے دور میں ہمنوائوں کو نوازا گیا ،سردار عزیز محمد عمرانی

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سردار عزیز محمد عمرانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خا ن زہری منصفانہ اندازمیں ضلع خضدار میں فنڈز فراہم کررہے ہیں ۔ ایک ار ب روپے کافنڈ ضلع خضدار کو فراہمی اور انہیں منصفانہ انداز میں سٹی اور تحصیلوں میں تقسیم کرنا خوش آئندہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ کے دورمیں دیکھا اور اس کا جائزہ لیا اس ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ سابق وزیراعلیٰ نے تحصیل کرخ مولہ یا تحصیل زہری و دیگر علاقوں میں کچھ کام کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے دور میں ہمنوائوں کو نوازا گیا ۔ اب جب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے لئے خطیر رقم فراہم کی اور اس میں کرخ اور مولہ ودیگر علاقوں کابھی حق بنتا ہے کہ انہیں بھی فنڈز دیئے جائیں۔ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آئندہ بھی عوام کے مسائل کے حل کے لئے اسی طرح فنڈز کا اجراکرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں