وزیراعلیٰ بلوچستان نواب کی سربراہی میں عوام کے مسائل بدستورحل ہورہے ہیں ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار

جمعرات 16 مارچ 2017 21:08

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سربراہی میں عوام کے مسائل بدستورحل ہورہے ہیں ۔ صوبے میں میگا پراجیکٹس تشکیل پانے کے باعث آنے والامستقبل خوشحالی اور ترقی کا دور ہوگا ۔ موجودہ دورے حکومت میں گوادر کی اہمیت میں اضافہ، پاک چین اقتصادی راہداری کا جو عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے اس سے پاکستان معاشی ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں جگہ بنا چکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز گوادر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ گوادر ایک حقیقت و ملک کا معاشی ستون بننے جارہاہے ۔ یہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا وژن ہے کہ آج دنیاء کی اہم طاقتیں اور معاشی ترقی کی دوڑ میں شامل ممالک بھی پاکستان سے تجارتی راہداری معاہدہ کرنے کی درخواست دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں او رمعاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں جو مدتوں یاد رکھے جائیں گے ۔ ملک میں بلاوجہ مخالفت اور معاشی ترقی کے آگے رکاوٹ ڈالنے والی جماعتوں کی مخالفت کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقی کے راستے کو کسی بھی طرح نہیں روکابلکہ اسے جاری رکھا۔ آج مردم شماری بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مرہون منت ہے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت کے دور میں مردم شماری ہوئی تھی اورآج انیس سال بعد ایک بار پھر مردم شماری کی اہم ذمہ داری اور قومی فریضہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت سرانجام دے رہی ہے ۔

اس کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پوری قوم کی جانب سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ہماری قیادت نے ملک و قوم کی قیادت کا حق صحیح معنوں میں ادا کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں