خضدار: سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کیئے جائیں،اساتذہ وطلباء کا احتجاج

جمعرات 16 مارچ 2017 22:31

خضدار۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کے اغوا کے خلاف بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے اساتذہ طلباء اور انتظامیہ نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے بی آر سی کے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کیئے جائیں ۔ مظاہرین سے بی آر سی خضدار کے اساتذہ اور طلباء نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہاکہ حکومت فوری طورپر اقدامات کرتے ہوئے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں