خضدار: درسی کتابوں کی تقسیم کا آغاز 10مارچ سے ہوچکاہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رخسانہ کریم

جمعرات 16 مارچ 2017 22:31

خضدار۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل رخسانہ کریم نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ درسی کتابوں کی تقسیم کا آغاز 10مارچ سے ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام گرلز اسکولز پرائمری مڈل اسکولزکو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے متعلقہ شعبے سے اپنی کتابیں موصول کریں اساتذہ بچیوں کی پڑھانے پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں