امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرور ت ہے ، مولانا فیض محمد

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:04

خضدار۔18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر شیخ االحدیث مولانا فیض محمد اور مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرور ت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد سفر عمر ہ سے واپسی پر جامعہ شرعیہ کو شک خضدار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد عظیم موسیانی ، غلام علی بادشاہ محمد اکبر گنگو و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ دینی مدارس علماء کرام شعائر اسلام امت کے درمیان وحدت کی علامت ہیں ۔علماء کرام نے ہمیشہ امت کے درمیان وحدت فکر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ اس میں داخلی استحکام ہو ہمارے دشمن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے سیاسی جماعتوں مذہبی فرقوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملک کی بنیادوں کو کمزور کریں ۔مولانا فیض محمد نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے اسلامی آئین اور تشخص کو تبدیل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں