خضدار میں 4.2شدت کا زلزلہ عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

پیر 20 مارچ 2017 13:51

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلح خضدار میں 4.2شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلح خضدار کے علاقے نال میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مزکز کے مطابق زلزلے کا مزکز خضدار کے قریب تھا اور گہرائی 25کومیٹرزیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں